ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

یہ کوئی بات ہے ہم ٹھپے لگوا کر نواز شریف کو اسلام آباد پہنچائیں، جسٹس (ر) ثاقب نثار ایک قلم سے لکھ کر ہٹا دے، کیپٹن (ر) صفدر کی شدید تنقید

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہمارا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہے،عوام نے نواز شریف کو متعدد بار کامیاب کروا کر اسلام آباد بھیجالیکن اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوانی ہے،90کی دہائی میں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت ملی غلام اسحاق خان نے اٹھاون ٹوبی لگادی،

پھر مشرف نے ہٹا دیا،اس کے بعد جنرل باجوہ آگئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)مریم نواز تشریف لارہی ہیں،جسٹس (ر) ثاقب نثار کو بتانا ہے آپ نے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی بیٹی کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرایا تھا بدلہ لینے ایئر پورٹ پہنچے یں گے، حیثیت اس کی ہوتی ہے جو آئین کے لئے لڑے وہ نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو بن جاتے ہیں۔ شاہدرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہم ہر روز الیکشن ہی کرواتے رہے،الیکشن ہمارے مسائل کا حل نہیں رہا، جنہوں نے ہمارے الیکشن چوری کئے ان کا پہلے احتساب ہوگا،یہ کوئی بات ہے ہم ٹھپے لگوا کر نواز شریف کو اسلام آباد پہنچائیں جسٹس (ر) ثاقب نثار ایک قلم سے لکھ کر ہٹا دے،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا تھا،ڈالر ایک سو پانچ روپے پر روک لیا تھا،نواز شریف کے دور میں سی پیک چل رہا تھا،ہم آئین کی جنگ لڑرہے ہیں،نواز شریف عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے،ووٹ چوروں کا احتساب کرو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،جن جن طاقتوں نے عمران خان کو کھڑا کیا انہوں نے اپنے لئے پاکستان کو دھکیل کر پیچھے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوئی بجلی نہیں ہے لیکن میں کہتا ہوں شکر کرو شہباز شریف نے ملک کو بچا لیا،شہباز شریف نے اپنی سیاست نہیں بچائی ملک بچایا ہے،ملک سری لنکا بننے جارہا تھا۔ انہوں ن ے کہا کہ مریم نواز پر فرض ہے کہ وہ بتائے جمہوریت، آئین کے خلاف سازش کس نے کی،

جب تک جسٹس (ر) ثاقب نثار اور اس کے حواری اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے الیکشن نہیں ہوگا،جسٹس (ر)ثاقب نثار،جنرل (ر) باجوہ،جنرل(ر) فیض حمید عدالتی کٹہرے میں نظر آئیں گے الیکشن نہیں ہوگا،پچیس تاریخ کو ایک مرتبہ پھر خیبر پختوانخواہ والے عمران خان کو شکست دیں گے۔جسٹس(ر)ثاقب نثار کو پارلیمینٹ کے سامنے پیش کرنا چاہیے،عمران خان ایٹمی ملک کے لئے سازش ہے،عمران خان ایک سکیورٹی رسک ہے،عمران خان ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا چاہتا تھا،27تاریخ کو ہم پاکستان کو بچانے کی ابتدا ء کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…