مکہ مکرمہ میں سرسبز پہاڑوں کی ویڈیو وائرل، پاکستانیوں کا شاندار رد عمل

22  جنوری‬‮  2023

مکہ مکرمہ (این این آئی)پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف المالکی کے ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی سپرنگ آف مکہ ویڈیو کو پاکستانی ٹویٹرز کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ صرف دو روز میں ویڈیوز کی ویوز ایک لاکھ سے بڑھ گئے ہیں اور ویڈیو کو چھ ہزار سے زیادہ مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کی اس خوبصورتی کو پیش کیا گیا ہے جب گذشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد یہ پہاڑ سبز ہلالی ہو گئے تھے۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کے متعلق یہ مشہور تھا کہ طویل عرصہ سے ان پہاڑوں کی چٹانوں کا رنگ سیاہ ہو چکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پہاڑوں پر سبزہ اگ آیا ہے اور یہ اب یہ خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔نواف المالکی کے ٹویٹ پر بڑی پیمانے پر لوگوں نے رد عمل دیا اور تبصرے کئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا مکہ مکرمہ پر یہ بارش اور ہریالی ایک برکت ہے اور خدا سے دعا ہے کہ وہ مقدس شہر اور اس کے لوگوں کی حفاظت کرے۔ ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے کہا پاکستان کی طرف سے دنیا کے اس مقدس شہر کے لیے بہت زیادہ محبت۔ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اپنے لامتناہی خزانے سے برکت عطا فرمائے گا۔مزمل دیو نامی ایک اور صارف نے کہا کہ انشااللہ آج میں جدہ سے عمرہ کرنے جا رہا ہوں۔ سمیع الحق تورغر نے کہا مبارک اے قیمتی شہر، اللہ اس شہر کو قائم و دائم رکھے۔ سبگتگین خان نے رد عمل دیا کہ ما شا اللہ، اللہ تعالی ایسی سر سبز و شاداب سرزمین کو محفوظ رکھے۔ آمین۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…