مریدکے( این این آئی)ہمارے بچوں کیساتھ کمی کے بچے نہیں کھیل سکتے بااثر چوہدریوں نے اپنے بچوں کیساتھ محنت کش کے بچے کھیلنے پر محنت کش کو قتل کردیا ،مقتول گیارہ بچوں کا باپ تھا ،ورثا نے شدید احتجاج کیا ، پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ۔بتایا جاتا ہے سرحدی گاوں دھوپ سڑی
تھانہ نارنگ کے چھ بیٹیوں اور پانچ بچوں کے پچاس سالہ محنت کش باپ ذوالفقار کو گائوں کے بااثر چوہدریوں نے صرف اس وجہ سے قتل کردیا کہ اس کے بچے انکے بچوں کے ساتھ کیوں کھیلے کمی کے بچے امیروں کے بچوں سے نہیں کھیل سکتے ۔مقتول کے ورثا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیڈ ہاوس کے باہر احتجاج کرتے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور بتایا ملزم بااثر ہیں ہیں ،ہمارے بچے انکے بچوں کے ساتھ کھیلنے پر قتل کردیا گیا کہ امیروں کے بچوں کیساتھ غریب کے بچے کھیل نہیں سکتے ۔پولیس کے مطابق مقتول ذوالفقار کی بیوی رحمت بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہمارے بچوں کیساتھ کمی کے بچے نہیں کھیل سکتے بااثر چوہدریوں نے اپنے بچوں کیساتھ محنت کش کے بچے کھیلنے پر محنت کش کو قتل کردیا ،مقتول گیارہ بچوں کا باپ تھا ،ورثا نے شدید احتجاج کیا ،