اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکائونٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو بھجوادیا ہے۔احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔