اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

قومی ائیر لائن کے آپریشنل بیڑے میں مزید دو طیاروں کا اضافہ

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی ائیر لائن کے آپریشنل بیڑے میں مزید دو طیاروں کا اضافہ ہو گیا ۔پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والانیا ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا۔گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے

اسلام آباد تا کراچی بھری۔اسی طرح 7 مہینے سے لانگ گرائونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو گیا ہے ۔طیارے نے کئی ماہ بعد پی کے 300 کی حیثیت سے گزشتہ روز پہلی اڑان بھری جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا ۔گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا ہے ۔اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی جلد فعال ہوگا جو آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا ۔اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائیربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارہ شیڈول کا حصہ ہوں گے ۔طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کے شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کے وسعت میں بھی مدد ملے گی ۔ ترجمان کے مطابق جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھا ۔ پی آئی اے کااپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشن طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے ۔ کورونا کے بعد پی آئی اے کے فعال طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…