اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی کپتانی کے بجائے دوسرے اہم معاملات دیکھے‘ عاقب جاویدکھل کر بول پڑے

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی پر فوکس کرنے کی بجائے دوسرے معاملات دیکھے جو زیادہ اہم ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے یکدم شور مچنا پتہ نہیں کیوں شروع ہو گیا ہے،

شاید اس لیے کہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز میں اچھا پرفارم کر دیا ہے اور اب کچھ لابیز ایسی ہیں جو اپنی خواہشات کے لیے کپتانی کے حوالے سے بات کر رہی ہیں، یہ وقت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی نائب کپتان کا تقرر کر کے غلط فیصلہ کیا، شان مسعود کو پہلے دو ون ڈے میچز میں کپتان اور کوچ نے کھلایا ہی نہیں، اس لیے بورڈ کو اب جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔عاقب جاوید نے کہا کہکپتانی کے علاوہ بے شمار ضروری چیزیں ہیں جو بورڈ کو کرنا ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی جیسے معاملات زیادہ اہم ہیں، اس لیے کپتانی کی بجائے اہم معاملات پر فوکس کریں۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4 فروری سے شروع ہو گا، لاہور قلندرز کی انتظامیہ پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے چار ایڈیشنز مشکل تھے، وہ مشکل وقت ختم ہو چکا ہے، ہماری کمی کپتان کی تھی جو شاہین شاہ آفریدی نے پوری کر دی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت ٹیم کمبی نیشن کے لیے لاہور قلندرز کے پاس جتنے آپشنز ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…