اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن توہین کیس ، عمران خان کو وارننگ دیدی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وارننگ دے دی کہا کہ اگلی سماعت میں عدم پیشی پر یک طرفہ کارروائی کر کے فیصلہ سنا دیں گے۔الیکشن کمیشن میں

توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت چار رکنی بنچ نے کی ۔عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر آج بھی پیش نہیں ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا تینوں رہنما سینئر وکیل لطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں گئے ہوئے ہیں اس موقع پر خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرفتاری کے وارنٹ معطل کئے تھے تاہم الیکشن کمیشن کی کارروائی میں شرکت سے استثنیٰ نہیں دیا تھا، سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن انصار درانی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اگلی سماعت میں بھی شرکت نہیں کی تو کمیشن فیصلہ سنا دے گا سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔گذشتہ برس اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین پر نوٹس جاری کیا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…