جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

datetime 18  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں

الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کو عام انتخابات کی تاریخ کے لیے باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا الیکشن کمیشن پابند ہے۔ اس کے لیے تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کے لیے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو 3 تاریخیں خط میں تجویز کرے گا اور دونوں صوبوں کے گورنر عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ اور بیورو کریسی سے بھی ڈی آر اوز اور آر اوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد ہی بیورو کریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے فہرست طلب کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن عملے کی فہرستیں بھی مانگے گا، جس کے بعد الیکشن عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…