جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی کی بڑی غلطی نے بھارتی ٹیم کو 2 گھنٹے کے لئے خوش کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی بڑی غلطی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم اور مداحوں کو کچھ گھنٹوں کے لیے خوشی مل گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس غلطی کی وجہ سے بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر بغیر سیریز کھیلے صرف 2 گھنٹے کے لیے ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر 1 ٹیم بن گئی۔رپورٹس کے مطابق اس وقت نہ ہی بھارت اور نہ ہی آسٹریلیا کوئی بھی ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں تاہم ایک غلطی کے باعث دونوں ٹیموں کی ویب سائٹ پر پوزیشن تبدیل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ویب سائٹ پر غلطی کو صحیح سمجھ کر کئی مداحوں نے بھارتی ٹیم کی پہلی پوزیشن کے حوالے سے ٹوئٹس کرنا بھی شروع کر دیئے تھے تاہم ان کی یہ خوشی 2گھنٹے ہی برقرار رہ سکی۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تبدیلی ہمیشہ کسی بھی سیریز کے اختتام پر کی جاتی ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آخری مرتبہ تبدیلی 8 جنوری کو ہوئی تھی جب آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے اورانگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…