بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا تمام 35 حلقوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور ہونے کے بعد تمام 35 حلقوں پر خود الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا تھا کہ ان تمام 35 حلقوں پر تحریک انصاف کا امیدوار عمران خان ہوں گے۔

یہ ایک علامتی الیکشن ہے کوئی اصل الیکشن تو ہے نہیں کہ ہم دیگر امیدوار نامزد کرسکے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ جب ہوجائے تو اس وقت تحریک انصاف کے جتنے اراکین اہل ہوں وہ قومی اسمبلی میں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر ہمیں لیڈر آف اپوزیشن سمیت دیگر پارلیمانی عہدوں سے دور رکھنا چاہتا ہے تو صرف 35 اسعفوں سے کام نہیں بنے گا۔اسدعمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی ساری سینئر قیادت کے استعفے اس خوف کے باعث منظور کیے گئے کہ انکے اسمبلی میں واپس آنے سے کہی حکومت نہ گرجائے، حالانکہ اعتماد کا ووٹ انہوں نے لینا ہے ہم نے تو کچھ کرنا نہیں، ہم 35 اسمبلی میں موجود ہوں یا نہ ہوں، اس سے فرق نہیں پڑیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ایک مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماں کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے دوران مصروف رکھا جاسکے۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں معمول کے کارروائی میں شرکت کیلیے نہیں جارہے، بلکہ ایوان میں جانے کا مقصد آئندہ الیکشن کیلیے قائد خزب اختلاف کی صورت میں وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر نگراں حکومت پر مشاورت کا حصہ بننا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسعفوں کا معاملہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے اور قانونی محاذ پر ہم اس کیس کی پیروی کریں گے۔ ہمارا مقف ہے کہ ہم سب اسعفے دے چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایک ہی طریقہ کار کے تحت ایک ہی دن دیے گئے استعفوں میں سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے یہ 11 یا 35 قبول ہیں، باقی نہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…