پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر صورت گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔منگل کوسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ حکومت نے گھریلو نیٹ ورک میں توسیع پر گیس قلت کے سبب پابندی لگائی، پاکستان میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، مگر یہ بوجھ خزانے پر آ رہا ہے، گیس کے اضافی کنکشن ایل این جی پر دے سکتے ہیں جو بہت مہنگی ہے۔ رزیر مملکت نے کہاکہ پورے ملک میں گیس 1600ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ ملک میں 3200ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس بجلی اور کھاد بنانے میں جاتی ہے، پورے ملک کے لیے 1600ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال ہوتی ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ جب سے یہ حکومت آئی ہے گیس میں کتنا اضافہ ہوا،جو دو تین روز حکومت کے رہ گئے ہیں اس میں کتنا اضافہ کریں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…