جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کا آج آخری روز ہے ،رات 10بجے تک اگر حکومت اور اپوزیشن کے بھجوائے گئے ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ سپیکر کے پاس چلا جائے گا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور

اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کیلئے مشاورت کا آج آخری روز ہے،نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی پر وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر آج 10 بج کر 10 منٹ تک نام فائنل کرنے کے پابند ہیں، حکومت کے بعد اپوزیشن لیڈر نے بھی نگران وزیر اعلی کے لیے 2و نام گورنر کو ارسال کردئیے ہیں، حمزہ شہباز نے سید محسن رضا نقوی اور احدخان چیمہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیا ہے ، وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر میں عبوری وزیر اعلی کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ سپیکر کے پاس جائے گا ۔ واضح رہے کہ سپیکر آئین کے آرٹیکل ’’224 اے ‘‘کے تحت مشترکہ صوبائی پارلیمانی کمیٹی تشکیل کریں گے، نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے صوبائی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن کا وقت دیا جائے گا ، صوبائی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 3 حکومتی اور 3 اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے ، مشترکہ صوبائی پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ، الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعلی منتخب کرے گا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…