اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی دبئی میں سڑک کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریک سوٹ اور جاگرز پہنے قمر جاوید باجوہ مطمئن اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔وہ اور ایک نوجوان سڑک عبور کرنے کیلئے زیبرا کراسنگ پر کھڑے ہیں اور سگنل گرین ہونے کے منتظر ہیں۔