جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں موجود ہونے کی خبریں،صاحبزادے یوسف جمیل نے سچائی بیان کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے کہا ہے کہ والد کے اکانٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاؤنٹس منجمد

ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے آمدن اور اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا دعوی تھا ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرلیے ہیں جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا ردعمل سامنے آیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوسف جمیل نے لکھا کہ گزشتہ روز سے مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکانٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔واضح رہے کہ یوسف جمیل کی ٹوئٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشیل انسٹاگرام پیچ کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے کہا ہے کہ والد کے اکانٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…