جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل بڑی شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عاطف خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاطف خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کے پی محمود کو بھجوا دیا ،عاطف خان کا کہنا تھا کہ

میں نے3 سال سے زائد عرصہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کام کیا،اب مزید کام نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کے پی کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بڑا اعلان کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد ٹویٹر پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری منگل کو گورنر کو بھیج دی جائے گی،تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط تو نہیں کئے تاہم انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کے عمل کو روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…