اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

جو کچھ کراچی میں ہوا اسے الیکشن کہنے والے احمق ہیں،علی زیدی کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میری پٹیشن پر الیکشن کرایا جس پر ہم نے الیکشن کمیشن کی تعریف کی،کل جو کچھ کراچی میں ہوا اسے الیکشن کہنے والے احمق ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن براہ راست دھاندلی میں ملوث ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، سندھ کے نائب صدر آغا ارسلان، اراکین اسمبلی فہیم خان، شہزاد قریشی، شاہنواز جدون، رابعہ اظفراور دیگر موجود تھے۔ علی زیدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر امن ہوئے ہیں، مطلب کہ الیکشن میں پر امن طور پر دھاندلی کی گئی ہے۔ ساری دھاندلی کے باوجود ہم نے ستر سے زائد یوسیز جیت لی ہیں۔ کل رات سے اب تک امیدوار آر او کے دفاتر کے باہر نتائج کے منتظر ہیں۔ دفاتر میں بیٹھ کر آر اوز پولیٹیکل انجینئرنگ کررہے ہیں۔ عمران خان پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ جانبدار ہیں۔ اندر بیٹھ کر نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں،ہم دھاندلی پر ہر دروازہ کھٹکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی رابستان خان اور عدیل احمد دھاندلی روک رہے تھے تو انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ امجد آفریدی اور اسکے بھائیوں پر دہشتگردی کے مقدمات بنا دیے گئے ہیں۔ یہاں بد معاشوں کا ٹولا حکومت کررہا ہے اور پولیس انکی گود میں جا بیٹھی ہے۔ ہمارے بہت سے لیڈروں کے پیچھے پولیس لگائی ہوئی ہے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد شاید میرے پیچھے بھی پولیس لگ جائے۔ بلاول تم بھی کرپٹ ہو، تمہاری جماعت کرپشن کرتی ہے اور تم اس کا تحفظ کرتے ہو۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہی گڑھی خدا بخش میں دفن ہوگئی تھی۔

پندرہ برس میں ان ڈاکوں کے جو کراچی کے ساتھ کیا اسکے بعد کون انہیں ووٹ دیگا۔ پولیٹیکل انجینئرنگ کرکے پیپلز پارٹی کو جتوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل تک ٹی وی پر انکے اشتہارات چل رہے تھے، جو خلاف قانون تھے۔ عوام کی رائے کے خلاف زبردستی کسی کو بٹھایا جائے تو ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ آپ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آپ اپنی انا میں ملک کا نقصان کررہے ہیں۔

خدا کے لیے ملک کا نقصان کرنا بند کریں۔ علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی پورے انتخابی عمل کو مسترد کرتی ہے۔ ہمارے امیدوار اب بھی نتائج کے لیے بیٹھے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم اے جاری کیا جائے۔بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر علی زیدی نے الیکشن کمشنر آف پاکستان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ

الیکشن کمیشن کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ ایک بے ایمان آدمی ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی چودہویں جماعت بنا ہوا ہے۔ ہم آئی جی اور اے آئی جی کے بھی استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں، وہ بھی پورے پراسز میں فیل ہوگئے ہیں۔ سب اوپر سے آنے والی کالز کا دبا برداشت نہیں کرسکتے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفارکا کہنا تھا کہ کراچی میں دو تین گھنٹے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ کہیں عملہ نہیں تھا تو کہیں سامان موجود نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن ہم سے پریزائیڈنگ افسر مانگ رہا تھا۔ بوگس ووٹ ڈالے گئے، جب آواز اٹھائی تو کہا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

ہم کل رات تک ستر یوسیز پر جیت رہے تھے،آج جو نتائج ملے وہ غلط ہیں۔ کئی فارم ایسے ملے جن پر اوور رائیٹنگ ہوئی ہے۔ سعید غنی کی یوسی ہم چار سو ووٹوں سے جیتے ہوئے ہیں، سعید غنی کا خواب تھا کہ اپنے بھائی کو ٹاون کا چیئرمین بنائے جو چکناچور ہو گیا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کارکنان تیار رہیں، قیادت سے مشاورت کے بعد جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…