جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شاہد آفریدی کے بعد اب راولپنڈی ایکسیرپس شعیب اختر کی

صلاحیتوں سے بھی استفادہ کرنے پر غور کررہی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی جانب سے شعیب اختر سے باقاعدہ طورپر رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جاسکے۔اطلاعات کے مطابق سابق فاسٹ بولر ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے چکے ہیں، جلد لاہور میں پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے شعیب اختر کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکس کی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پالیسی سازی میں پی سی بی کی معاونت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد راولپنڈی ایکپسریس ہمشیہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہترین لانے کی تجاویز دینے کے ساتھ ملکی کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…