پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان الیکشن میں جانے کے لئے تیار

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بہت سے سیاستدانوں کو سیاست کے لفظ کا بھی پتہ نہیں، سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیں، سیاست معاشرے اور لوگوں کو متحد کرنے کا نام ہے، 2013 میں ایک وفد نے ہمیں تین میٹنگوں میں قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہودیوں کے

ایجنٹوں کو تسلیم کریں اور صوبائی حکومت کے ساتھ نرم رویہ رکھیں۔امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے جمعیت لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا سیاست صرف اقتدار تک پہنچنے کیلئے چالاکیوں اور ہوشیاریوں کا نام ہے؟انہوں نے کہا کہ 1973 سے اب تک اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک بھی سفارش پر عمل نہیں کیا گیا، جب تک آئین کی اساس موجود ہے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2013 میں ایک وفد نے نئی حکومت کے قیام کے بعد تین میٹنگوں میں قائل کرنے کی کوشش کی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ نرم رویہ رکھا جائے، دنیا کی معیشت یہودیوں کے پاس ہے ان کے ایجنٹوں کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر کمپنیوں کے ذریعے ہماری معیشت کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے جمعیت لائرزفورم کے زیراہتمام وکلا کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کے حقوق کے تحفظ سے ہی پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے سیاستدانوں کو سیاست کے لفظ کا بھی پتہ نہیں، سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیں، سیاست معاشرے اور لوگوں کو متحد کرنے کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر خطے میں انسانوں کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے ہیں، جہاں قانون ہوگا وہاں قانون کی حکمرانی لازم ہوگی، ریاست کے تحفظ کیلئے سیاسی،معاشی اور دفاعی قوت ناگزیر ہوتی ہے۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، حکمران طبقہ بھی اس سے مبرا نہیں ہے، ریاست کا کام لوگوں کو تحفظ دینا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوتاہے، کسی بھی ملک کیلئے معاشی، سیاسی اور دفاعی قوت بہت اہم ہوتی ہے۔میڈیاسے گفتگو میں مولانا کاکہنا تھا کہ وقت سے پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں ہوں گے،

اگر دوست کہتے ہیں کہ الیکشن میں جانا ہے تو سب سے پہلے ہم تیار ہیں۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال دھاندلی سے قائم حکومت میں چمٹے رہے، ملکی سیاست ان کی خواہش پر نہیں آئین کے مطابق چلے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ خود کو صادق اور امین کہتے ہیں ان پر دنیا اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، ملک معاشی طور پر گر چکا، اٹھانے کا بیڑا ہم نے لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…