لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 22 جنوری بروز اتوار کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز الیکشن مہم اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔