اسلام آ باد (آئی این پی ) صحافی ارشد شریف قتل کیس پر بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی نے دبئی میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔ معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی گزشتہ رات اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئی تھی، اور اس وقت دبئی میں موجود ہے۔ 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں، جب کہ دیگر ارکان میں حساس اداروں اور ایف آئی اے کے افسران بھی شامل ہیں۔ اسپیشل جے آئی ٹی نے قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مقتول ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی، اور دبئی سے معلومات جمع کرنے کے بعد کینیا بھی جائے گی۔