اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

بچوں سے ووٹ کاسٹ کرانے کی کوشش ،کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹائونزمیں انتخابی دنگل کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی اور ہنگامہ آرائی

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تخت کراچی کے حصول کے لیے کراچی کے 7اضلاع کے25ٹائونزمیں انتخابی دنگل کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات رونما ہوئے جوپولنگ کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنے جن پرفوری قابو پاکرانتخابی عمل مکمل کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات دوران کراچی کے

مختلف علاقوں سعودآباد ، اردو نگر، ملیر سٹی، علیم آباد اور کورنگی میں 7سیاسی جماعتوں کے کیمپس کو نامعلوم افراد کی جانب سے نذرآتش کیا گیا۔لانڈھی نمبر 6 یونین کونسل 3 کے وارڈ نمبر4 میں لگنے والی آگ سے تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس متاثرہوئے جن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ نامعلوم افراد کی لگائی گئی آگ سے ان کے کیمپوں کو نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں کراچی کے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹائون یوسی 3 میں نقاب پوش افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے ،اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا اور ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی ، نامعلوم افراد مبینہ طورپر پیپلز پارٹی کی جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد ملیر کے علاقے ہاشم جوکھیو گوٹھ میں بعض افراد کی جانب سے دھاندلی کی کوشش کی گئی ، پولنگ اسٹیشن میں بچوں سے ووٹ کاسٹ کرانے کی کوشش کی جارہی تھی ،کوریج کرنے والوں کونامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور فوٹیج بنانے سے روک دیا گیا ۔علاوہ ازیں بھینس کالونی بختاور گوٹھ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی ، جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان میں بیچ بچا ئوکرایا۔

ضلع ملیر یو سی 2 میں بھی اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پی پی پی رہنما سلمان مراد نے پولنگ اسٹیشن 202اور203میں داخلے کی کوشش کی ، پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کے منع کرنے کے باوجود سلمان مراد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے، پی ٹی ائی کے کارکنان پولنگ اسٹیشن کے باہر جمع ہوکراحتجاج کیا۔نارتھ ناظم آباد یوسی تین شہید سرور اسکول میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کو بند کرکے مبینہ طورپر ٹھپے لگانے کا عمل شروع کیا گیا،

سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے مخالف پولنگ ایجنٹ کو دھاندلی سے روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کراچی کے علاقے گلبرگ ٹائون کی یوسی 2 میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں گتم گتھا ہوگئے ہیں۔کارکنان نے پولنگ اسٹیشن کے اندرگھس کے بیلٹ باکس توڑدیئے اور پولنگ عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس تماشا دیکھتی رہی۔صفورا کی یوسی 3 سچل گوٹھ وارڈ 1 ڈگری کالج شاھنواز شر گوٹھ میں دھاندلی کی کوشش پرجماعت اسلامی اور پی پی پی کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی،

ملیر یوسی چشمہ گوٹھ تعلقہ ابراھیم حیدری بختاور گوٹھ میں پی پی پی کے ورکرز پرکھلی دھاندلی کا الزام لگایا گیا اورانتخابی اسٹیشن کے اندرداخل ہونے والے پیپلزپارٹی کارکنان کے خلاف دیگرجماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔اقرا اسلامک اسکول نزد حبیب یونیورسٹی پہلوان گوٹھ وارڈ-1 یوسی 6 صفورا ٹائون میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مبینہ ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ میں خلل واقع ہوا۔گلشن اقبال بلاک 2 گرین لائن اسکول میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اورکشیدگی پیدا ہوگئی،دونوں جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے، پولیس نفری نے پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوکرصورتحال کوکنٹرول کیا۔

بن قاسم پپری کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم جھگڑے کے بعد پولنگ کاعمل عارضی طور پر روک دیا گیا پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ کردونوں جماعتوں کے حامیوں کو الگ کیا۔گلشن معمار بلاک ڈی میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم ہوا،نامزد یوسی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 12 بلال رحمانی مبینہ طورپر تشدد سے زخمی ہوگئے وہ ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہیں۔بلال رحمانی کا کہنا ہے کہساتھیوں کے ساتھ وزٹ کرنے پہنچا تو تحریک انصاف کے رابستان اور کارکنان نے حملہ کردیادوستوں کا سر پھاڑا مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیے۔ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔ووٹوں کی گنتی کے دوران چنیسر ٹاون کی یوسی آٹھ میں ہنگامہ آرائی ہوئی چنیسر گوٹھ میں پولنگ اسٹیشن میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم میں کونسلر کا امیدوارزخمی ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…