جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

کراچی کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی نتائج جاری کرنے میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کاڈپٹی کمشنرز پر نتائج بدلنے کا الزام

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی نتائج جاری کرنے میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے ڈپٹی کمشنرز پر نتائج بدلنے کا الزام عائد کردیاہے ۔ جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور تحریک لبیک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پیپلزپارٹی کی ایما پر نتائج بدلنے کے حربے اختیار کررہے ہیں ۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی کیماڑی قادر پٹیل کی ایما پر پاکستان تحریک انصاف کی یوسی 8 میں فتح کے نتائج کو ہار میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔پی ٹی آئی کی پولنگ ٹیم کے مطابق 600 ووٹ کی برتری کو کو ہار میں تبدیل کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور تین مرتبہ ووٹ کی گنتی کے باوجود فارم 11 پر نتیجہ نہیں دیا جارہا۔سبحان علی ساحل نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے غیر آئینی اور غیر جمہوری رویوں سے پہلے ہی شہر قائد کو بہت نقصان پہنچا چکی ہے۔ اس طرح نتائج کی ردوبدل کے خلاف ہم پرزور احتجاج کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی چاکری کے بجائے اپنے آئینی وقانونی فرائض دیانتداری سے سرانجام دے۔جماعت اسلامی نے بھی ڈپٹی کمشنرز پر نتائج کی تبدیلی کا الزام عائد کیا ہے ۔ ادھرٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فئیر الیکشن کرانے میں ناکام ہو گیا صوفی یحییٰ قادری نے کہاکہ غیر تربیت یافتہ عملہ ادھورے سامان کے ساتھ تعینات کیا گیا۔ صوفی یحییٰ قادری نے کہاکہ کائونٹنگ کے وقت ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 دینے سے انکار کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آخری دن تک الیکشن کو مذاق بنائے رکھا اور الیکشن کے انعقاد کو مختلف ٹیکنیکی معاملات میں الجھا کر عوام کے لیئے غیر یقینی صورتحال پیدا کیئے رکھی جبکہ سیکیورٹی ٹھریٹس دیکھا کر عوام جو ہراساں کر دیا گیا تاکہ عوام نہ نکلے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…