جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما جے یو آئی (ف) کا حصہ بن گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوست ممالک نے کہا اگر عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو ہمیں پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبرپختونخوا آنے والے دنوں میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت کا منتظر ہے،یہ ملک علماء کا ملک ہے،

اسلام کا تعارف دینی مدارس، جمعت علماء اسلام کرے گی، وہ کون ہوتا ہے جو چھوٹے سے ہجرے میں بیٹھ کر پورے ملک میں فتوے لگاتا ہے، ہمیں استقامت کے ساتھ ایک راستے پر جانا چاہیے، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ اورپروپیگنڈے پر کھڑی ہے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناصر خان موسیٰ زئی اور ان کے خاندان کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک فرد اور خاندان کا فیصلہ نہیں بلکہ پورے صوبے کے تیور بتا رہا ہے،کے پی اس وقت جے یو آئی کی طرف متوجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں صوبہ کے پی جے یو آئی کی حکومت کی منتظر ہے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ سال سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں روح،سوچ اور اخلاق سے مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں،ہم نے قادیانیت کا مقابلہ کیا ہے،ہم نے امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونوں کی تاریخ اور اقدار اس کی حق دار نہیں کہ وہ ایسی پارٹی کے پیچھے جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پشتونوں کے عقیدے بچانے کی باتیں کرتا ہوں،اگر تم دیانتدار ہو اور باقی سب چور ہیں تو بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے آپ پر اعتماد کیوں نہیں کیا،تمہارے ذریعے سے پاکستان کو معاشی دیوالیہ کیا گیا،ہمیں عالمی دوستوں نے کہا کہ اگر یہ آدمی دوبارہ آتا ہے تو ہم سرمایہ کرکے اپنا پیسہ ضائع کرنے کو تیار نہیں،

فیک آئی ڈیز کے ذریعے جھوٹ پھیلاتے ہو۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہ کمبخت ہے تو پھر یہ ملک نہ اسلامی ہوگا نہ معاشی رہے گا نہ اخلاقی رہے گا یہ ملک پھر ہمارا نہیں رہے گا،حیرت ہے کہ ان جیسے لوگ جو اپنے اعمال کے لحاظ سے بد بودار ہیں ان کو یہ اسلام کے نمائندے نظرآتے ہیں اور جب علماء کی حکومت آتی ہے تو ان کو قتل کیا جاتا ہے اور ان سے بھتے لے کر ان کو اسلام کا نمائندہ کہا جاتاہے،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے تاہم مقابلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ یہ صوبہ اسلئے پی ٹی آئی کے حوالے کر رہے ہیں کہ یہ شخص اس صوبے سے اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرے گا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…