پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہ کمبخت ہے تو پھر یہ ملک نہ اسلامی ہوگا نہ معاشی رہے گا نہ اخلاقی رہے گا یہ ملک پھر ہمارا نہیں رہے گا، مولانا فضل الرحمان کی عمران خان پر تنقید

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوست ممالک نے کہا اگر عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو ہمیں پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبرپختونخوا آنے والے دنوں میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت کا منتظر ہے،یہ ملک علماء کا ملک ہے،

اسلام کا تعارف دینی مدارس، جمعت علماء اسلام کرے گی، وہ کون ہوتا ہے جو چھوٹے سے ہجرے میں بیٹھ کر پورے ملک میں فتوے لگاتا ہے، ہمیں استقامت کے ساتھ ایک راستے پر جانا چاہیے، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ اورپروپیگنڈے پر کھڑی ہے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناصر خان موسیٰ زئی اور ان کے خاندان کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک فرد اور خاندان کا فیصلہ نہیں بلکہ پورے صوبے کے تیور بتا رہا ہے،کے پی اس وقت جے یو آئی کی طرف متوجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں صوبہ کے پی جے یو آئی کی حکومت کی منتظر ہے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ سال سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں روح،سوچ اور اخلاق سے مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں،ہم نے قادیانیت کا مقابلہ کیا ہے،ہم نے امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونوں کی تاریخ اور اقدار اس کی حق دار نہیں کہ وہ ایسی پارٹی کے پیچھے جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پشتونوں کے عقیدے بچانے کی باتیں کرتا ہوں،اگر تم دیانتدار ہو اور باقی سب چور ہیں تو بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے آپ پر اعتماد کیوں نہیں کیا،تمہارے ذریعے سے پاکستان کو معاشی دیوالیہ کیا گیا،ہمیں عالمی دوستوں نے کہا کہ اگر یہ آدمی دوبارہ آتا ہے تو ہم سرمایہ کرکے اپنا پیسہ ضائع کرنے کو تیار نہیں،فیک آئی ڈیز کے ذریعے جھوٹ پھیلاتے ہو۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہ کمبخت ہے تو پھر یہ ملک نہ اسلامی ہوگا نہ معاشی رہے گا نہ اخلاقی رہے گا یہ ملک پھر ہمارا نہیں رہے گا،حیرت ہے کہ ان جیسے لوگ جو اپنے اعمال کے لحاظ سے بد بودار ہیں ان کو یہ اسلام کے نمائندے نظرآتے ہیں اور جب علماء کی حکومت آتی ہے تو ان کو قتل کیا جاتا ہے اور ان سے بھتے لے کر ان کو اسلام کا نمائندہ کہا جاتاہے،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے تاہم مقابلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا گیا تھا کہ یہ صوبہ اسلئے پی ٹی آئی کے حوالے کر رہے ہیں کہ یہ شخص اس صوبے سے اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…