پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے اگلے 15 روزکیلئے پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،پیٹرول214 روپے 80 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل169 روپے،مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔

اتوار کو وزیر اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔خیال رہے کہ 15 دسمبر 2022 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 10 روپے کم کرکے 171 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 179 روپے فی لیٹر ہے جس میں 10 روپے کمی کرکے 169 روپے کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی تھی، اسی طرح 30 ستمبر کو قیمت 237 روپے 45 پیسے تھی جو آج کمی کے بعد 214 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے 63 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ 30 ستمبر کو ہائی اسپیڈ ڈیزل 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر تھا۔

اکتوبر میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی اور آج اس میں مزید 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اس کے بعد مجموعی طور پر 19 روپے 63 پیسے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 30 ستمبر کو فی لیٹر 197 روپے 28 پیسے تھی، جس میں تین ماہ میں تین بار کمی کی گئی

۔انہوں نے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں یکم اکتوبر کو 10 روپے 78 پیسے، یکم دسمبر کو 7 روپے 50 پیسے اور 10 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 28 روپے 28 پیسے کی کمی سے 169 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ 30 ستمبر کو مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں یکم اکتوبر کو 10 روپے 19 پیسے، یکم دسمبر کو 10 روپے اور آج پھر 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

جس کے بعد مجموعی طور پر 30 روپے 19 پیسوں کی کمی کے ساتھ نئی قیمت فی لیٹر 171 روپے 83 پیسے ہوچکی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس میں پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر ہوگا۔

اس سے قبل 30 نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 7 روپے 50 پیسے کمی کردی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور اسی طرح برقرار رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی کیونکہ سردیاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ کم ترین آمدنی والے افراد دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں لوگ استعمال کرتے ہیں، اسی لیے وزیراعظم کی رہنمائی میں قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…