تہران (این این آئی )ایرانی عدلیہ نے مزید تین مظاہرین کو سزائے موت سنا دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سزائے موت پانے والے تینوں شہریوں کے کیس کوبیت اصفہان کا نام دیا گیا ہے اور اس کیس میں صالح میر ہاشمی، ماجد یعقوبی اور سعید کاظمی کو سزائے موت سنائی گئی۔ امیر نصر آزادانی کو بھی بیت اصفہان کیس میں چوتھے ملزم کے طور پر 26 سال قید کی سزا سنائی گئی اور سابق فٹ بال کھلاڑی پر ملکی سلامتی کونقصان پہنچانے اور غیر قانونی اجتماعات میں شمولیت کا الزام لگایا گیا ۔ مظاہرین جن کی عمریں 40 سال سے کم ہیں کا عدالتوں کے بند کمروں میں ٹرائل کیا گیا اور ان کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔