ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے شاہد آفریدی کی ویڈیو وائرل

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسٹار آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں

بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤتاہم میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا اایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی تاہم انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔بیٹیوں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…