جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کراچی بلدیاتی انتخابات نقاب پوش افراد پولنگ سٹیشن میں گھس گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹائون کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ سٹیشن میں گھس گئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹائون کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔

نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا،ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی،ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد ایک سیاسی جماعت کی جھنڈا لگی گاڑیوں پر سوار تھے۔دوسر ی جانب کراچی کے متعددپولنگ اسٹیشنز سے پولنگ عملہ غائب ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جب کہ شہر میں سردی کے باعث صبح کے آغاز میں ووٹرز کی تعداد بھی کم دیکھنے میں آئی ۔ضلع کیماڑی ماڑی پور ٹاؤن یوسی3پولنگ اسٹیشن نمبر 17 میں عملہ نہ ہونے سے پولنگ کا عمل تاخیرکاشکار ہوگیا ، اس کے علاوہ غیر متعلقہ افراد پولنگ اسٹیشن میں موجود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ووٹرز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہونے کے باوجود بھی کسی کو روکا نہیں جارہاہے، پولنگ اسٹیشنز پر عملہ موجود نہیں ہے اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ اس کے علاوہ یوسی 4 گلشن ٹاؤن میں پولنگ ایجنٹ تاحال نہیں پہنچ سکے۔ یوسی 4 گلشن ٹاؤن کے پریزائڈنگ آفیسر محمد امجد نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عملے نے بیلٹ باکسز سیل کر دیے ہیں۔

تمام تر چیزیں وقت پر تیار کر لی ہیں، ابھی تک ایک ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کا بھی پولنگ ایجنٹ نہیں آیا۔جناح ٹاؤن یو سی 5 جیل روڈ اسکول میں بھی انتخابی سامان موجود ہے لیکن عملہ غائب رہا، ضلع شرقی یوسی 4وارڈ 7 میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے، یہاں ووٹرز ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ ضلع وسطی نیوکراچی یوسی 5 وارڈ 2 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر دیکھنے میں آئی۔

یوسی فائیو وارڈ ٹو میں بیلٹ باکس ہی نہیں پہنچائے جاسکے، یہاں بھی متعدد جگہوں پرپولنگ ایجنٹ نہیں پہنچے۔یوسی 5 کیپولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس سیل نہیں کیے گئے تھے ۔ملیر پولنگ اسٹیشن نمبر 11 مورو فقیر گوٹھ کاٹھور میں تاحال پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…