بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات: کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، آج 1 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سندھ بلدیاتی انتخابات کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اورخواتین کے لیے 1170پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن دفتر سندھ سے انتخابات کی نگرانی کررہے ہیں، کراچی میں مرکزی کنٹرول روم کل سے قائم ہے اور نتائج آنے تک دن رات فعال رہے گا۔ دوسری جانب  کراچی اور حیدر آباد کے 500 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دورانِ الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 700 رینجرز اہلکار بطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہے ۔ قبل ازیں ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…