جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کارکنوں کا باغی خاتون رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج، تصاویر بھی جلائیں

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اپنی پارٹی کی باغی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے مومنہ وحید کے خلاف نعرے بھی لگائے۔احتجاجی کارکنان کے مطابق مومنہ وحید نے عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے مومنہ وحید کی تصاویر اور پوسٹرز جلائے اور لوٹے لوٹے نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مومنہ وحید نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا، پارٹی پالیسی سے انحراف اور اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…