منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے تمام دھڑےکس کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ، فیصلہ ہو گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی صادق افتخار نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں آرڈر جاری کیا، جج بھی یہی تھے جیوری بھی اور گواہ بھی، انہوں نے اپنے حساب سے فیصلہ کیا، عدلیہ یا کسی ادارے کا حسن یہ ہوتا ہے کہ ہر پارٹی کا موقف سنا جائے۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ

بہر حال ان کی بھی کوئی مجبوریاں ہوں گی جن کی بنا پر انہوں نے ہماری شنوائی نہیں کی،آج ہونے والے الیکشن میں ممکنہ ٹرن آئوٹ کے سوال پر صادق افتخار نے کہاکہ لوگوں میں، کارکنوں میں، پارٹیوں میں ابھی تک کنفیوژن ہے، کسی نے کوئی کیمپین نہیں کی،بات کراچی والوں کے حق کی ہے، کیا ایم کیو ایم نے ہی ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے کیا ایم کیو ایم ہی گندی ہوتی رہے؟ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کی ذمہ داری نہیں بنتی؟انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ووٹرز کیلئے کچھ کر نہیں پاتے تو ہمارے لئے دروازے کھلے ہیں، اسی سسٹم اور بے بسی کے ساتھ ہم نے کام کرنا ہے تو اس طرح کا ناجائز سلوک ہم اپنے ووٹرز کے ساتھ نہیں کرسکتے، شرائط یہ تھیں کہ اس دفعہ ہم قانون سازی کریں گے کہ ووٹر تک اختیارات پہنچ سکیں۔ایم کیو ایم کے انتخابی نشان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ واضح جواب ہے کہ پتنگ ایم کیو ایم کی شناخت ہے، تمام دھڑے پتنگ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔حلقہ بندیوں پر صرف ایم کیو ایم کے اعتراض کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو درد رکھتے ہیں، جب آپ کی نمائندگی ہی ٹھیک نہیں ہوگی تو آپ کس طرح حق لے سکیں گے۔انہوں نے دیگر جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جلدی ہے آپ اتنی ناانصافی کر کے سیٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…