کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چندروزمیں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔