جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری،

سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ مقدمے کی مدعیہ عامر لیاقت کی صاحبزای دعائے عامربھی عدالت میں پیش ہوئیں جنہیں گزشتہ سماعت پر طلب کیا گیا تھا۔دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں کہا کہ کیس کے اہم گواہ یاسر شامی کا بیان تک قلمبند نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے نے تاحال کیس کا حتمی چالان تک پیش نہیں کیا۔ میری موکلہ کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسا کر جیل بھیجا گیا۔عامرلیاقت کی صاحبزادی اور کیس میں مدعی دعائے عامرکے وکیل ضیا اعوان نے کہا کہ ملزمہ کو سزا دلانے کیلئے ہمارے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، یہ ایک مثالی کیس ہے ملزمہ کو ضمانت نہ دی جائے۔تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دانیہ کی درکواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو 18جنوری کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…