ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا مثالی دور، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا مثالی دور، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے۔ وزیراعلیٰ کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کی تقریب کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کی ۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان، کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationsکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن ، امریکی حکام اور ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان ایم او یو کا اطلاق 2026 تک ہوگا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینا بہت بڑی پیش رفت ہے۔معاہدے سے پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی ،کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا۔پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی اور تعلیم،صحت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اورثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پنجاب اورکیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔پنجاب اور کیلیفورنیا کے سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ سے باہمی تجارت بڑھے گی۔ دونوں سٹیٹس میں تعلیمی،ماحولیاتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دیاجائے گا اور دونوں سسٹر سٹیٹس کے عوام کے درمیان معاشی، سماجی اور ثقافتی تعلقات بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب او رکیلیفورنیاکے عوام میں باہمی دلچسپی کے امور کی نشاندہی ممکن ہوگی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…