پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، بطور وزیر اعلیٰ آج آخری خطاب کررہا ہوں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کےمطابق اپنے خطاب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پوری کابینہ اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتا ہوں، ہارجیت الیکشن کا حصہ ہوتا ہے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے،

آج آخری بار وزیر اعلی کے طور پر خطاب کر رہا ہوں، آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، آئندہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور سربند دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مسخرہ ہے، یہ خود ماڈل ٹاؤن کا قاتل ہے، کے پی ہاتھ سے نکلا تو یہ پنجاب اور سندھ میں بھی نہیں رہ پائیں گے، مرکز نے غیر آئینی طور پر ضم اضلاع کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا، گورنر تو کٹھ پتلی ہے، بجٹ ہم نے پاس کیا تو وہاں کے ارکان کو فنڈز گورنر کیسے دے سکتا ہے؟محمود خان نے کہا کہ یہ جنیوا میں بھیک مانگتے ہیں اسی لیے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، ہم یہ اعلامیہ عدالت میں چیلنج کریں گے، انہوں نے عجیب حالات پیدا کیے ہیں، یہ ضم اضلاع کے لیے پورے فنڈز دیں نہ کہ مداخلت کریں یا پھر آئینی ترمیم کرتے ہوئے واپس لے لیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان جانے والے آٹے کے ٹرک ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہیں، پیٹ پر اینٹیں باندھنے والا مسخرہ اب کہاں غائب ہوگیا ہے؟ مہنگائی کو کٹرول کرنا مرکز کا کام ہے، کیونکہ ڈالر مہنگا ہونے سے سب مہنگا ہوجاتا ہے،

ہم نے فلور ملوں کے لیے کوٹا بڑھایا تاکہ عوام کو آٹا ملے، مرکز ہمیں 200 ارب روپے دے۔انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ پر پیسہ نہ ہونے سے عمل درآمد نہیں ہوسکا،

گندم پر ہم 35 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، مرکز پاک ڈبلیو پی کے ذریعے ایم این ایز کو فنڈزدے رہے ہیں، اگر ان میں صلاحیت نہیں تھی تو کیوں حکومت لی؟ یہ لوگ اپنے کیس ختم کرنے آئے تھے اور اب سب کیس ختم ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…