پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے سربند میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین شہید ہوگئے ۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز پشاور کاشف عباسی نے صحافیوں کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بڈھ بیر کے علاقے میں واقع سربند پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سردار حسین اور ان کے 2 محافظ ارشاد اور جہانزیب دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جان کی بازی ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ متعدد سمتوں سے اور متعدد ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ یہ ایک مربوط حملہ تھا جس میں ہینڈ گرنیڈ، اسنائپر شاٹس اور خودکار بندوقوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے کامیابی کے ساتھ حملے کو ناکام بنا دیا، مقتول پولیس افسر نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور انہیں گھیرنے کی کوشش کی لیکن فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور دیگر 2 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملے کے بعد مسلح دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے صبح سربند اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بعد ازاں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔دریں اثنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سربند پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سربند تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ نومبر میں جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے ٹی ٹی پی نے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…