جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شاداب خان کی پاکستان سپر لیگ 8کے لئے دستیابی کی تصدیق

datetime 13  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے شاداب خان کی پاکستان سپر لیگ 8کے لئے دستیابی کی تصدیق کردی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور اسپانسر ادارے کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی تقریب میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہرہ آفاق اسپنر کا موقف تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگز کھیلنے ضرور جانا چاہیے ۔

انجری کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہوسکتی ہے۔بگ بیش کھیلنے سے شاداب خان کو بہت فائدہ ہوا ہے آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی کا گراف بلند ہوا۔شاداب خان جنوری کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ شروع کردیں گے اور پی ایس ایل کے لیے بطور کپتان دستیاب ہوں گے۔سعید اجمل نے پی سی بی میں سیاسی کردار کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں ایک قانون ہونا چاہیے ۔چیئرمین تبدیل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے۔نیا چیئرمین آتے ہی بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی جاتی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، پرفارمنس کے لیے تسلسل کا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔سعیداجمل نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جو کپتان بنا ہے، اس کو ہٹانے کے بجائے اس کو سکھانے کی ضرورت ہے، اس کو نکالنا حل نہیں ہے۔بابر جس کلاس کا کھلاڑی ہے، اس جیسے دو تین اور کھلاڑی آجائیں تو ہماری ٹیم ترقی کرجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وائٹ بال کے کرکٹرز تیار کررہے ہیں، اس لیے ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ٹیسٹ میں باولرز کو سونگ اور لینتھ پر بال کرنی پڑتی ہے۔ افسوس یہ چیز نظر نہیں آرہی، پہلے بولنگ سے ہم کامیابی حاصل کرتے تھے۔اب بہت عرصے بعدمجھے ایسا لگا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ زیادہ اچھی ہوگئی ہے۔ ہمیں ٹیسٹ میچز میں لمبی باولنگ کرنے والے بولرز کو تلاش کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…