جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کا حکومت چھوڑنے پر غور،آصف زرداری اور فضل الرحمان متحرک

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت چھوڑنے کے خدشات کے بعد آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے الگ الگ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی، سابق صدر آصف علی زرداری

کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں۔بہادرآباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے15جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ (آج)ہفتہ کو ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…