خیبر پختونخوا میں سردی کا 31سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

13  جنوری‬‮  2023

پشاور(این این ائی)خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری سے دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، میدانی اور پہاڑی اضلاع شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور پاڑہ چنار میں درجہ حرارت منفی 5سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ 15جنوری تک شدید سردی رہے گی،خیبر پختونخوا میں

31 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، سردی کی شدت میں 18جنوری تک کم ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پشاور،نوشہرہ، صوابی،چارسدہ،کوہاٹ،دیر،چترال، سوات، ملاکنڈ،کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، کرم، باجوڑ، خیبر، پاڑہ چناراور وزیرستان میں وقفہ وقفہ کے ساتھ موسلا دھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخو کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، لوئر اور اپر دیر، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اورصوابی موٹروے پرشدید دھند کا امکان ہے۔مالم جبہ 26، پتن 23، مہمند،غلنئی 16، سیدو شریف 15، دیر 9، بالاکوٹ 8، کاکول اور بونیر 7، دروش 6، چراٹ 5، تیمرگرہ،میرکھانی 4، خار باجوڑ 3، چشتی 2، لنڈی کوتل 1، پشاور اور تخت بھائی میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ اور پاراچنارمیں درجہ حرارت منفی 6 اور کالام میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…