ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان ہی سب سے بڑا اور ایماندار لیڈر ، پاکستان کی کشتی ڈوبنے نہیں دے گا،پرویز الٰہی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان ہی سب سے بڑا اور ایماندار لیڈر ہے، عمران خان کے ساتھیوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے، کسی بھی پارٹی میں عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملے گا، عمران خان میں لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں اور عمران خان کا ویژن بہت وسیع ہے،

عمران خان پاکستان کی کشتی ڈوبنے نہیں دے گا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نائو چلتی رہے گی اور بغیر چپوئوں کے بھی چلتی رہے گی،عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دیکھاہے، اسے کامیاب کریں گے،خرید وفروخت (ن)لیگ کی عادت ہے عمران خان کی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ بکاو مال نہیں، عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر بڑھ رہا ہوں،چوروں کو گھر تک محدود کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھرپور اعتماد پر عمران خان، تحریک انصاف، ق لیگ،مجلس وحدت المسلمین ، آزاد رکن بلال وڑائچ اور وکلا کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔پنجاب اسمبلی کے ارکان کے حوصلے، جرأت اور خودداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہمارے ارکان اسمبلی نے کسی قسم کے دبائو اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے، ہمارے مخالفین گھبرا گئے ہیں اور لیٹ گئے ہیں۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم مانگ کر پیسے لائے ہیں، یہ منگتے ہیں۔ شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم بھیک مانگ کر جگ ہنسائی کرائی۔ یہ قائد اعظمؒ کی وراثت کے قابل نہیں۔ ن لیگ اور شریف خاندان کے لوگ جب پکڑے جاتے ہیں تو سب سے پہلے بیمار ہوجاتے ہیں اور پاکستان سے باہر جاتے ہی ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے،

آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے پچھلے ایک ماہ سے شور مچا رکھا تھا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم یہاں تماشا لگا کر بیٹھا تھا۔ن لیگ والے اسلام آباد سے بارات لے کر آئے تھے،ان کی ڈولی بھی خالی ہو گئی اور جھولی بھی خالی ہو گئی۔ ن لیگ رائے ونڈ کے ایک کونے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔ن لیگ والوں کے منہ کالے ہوگئے، یہ لیٹ کر واپس چلے گئے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ن لیگ نے تو بے چارے گورنر کو بھی نہیں چھوڑا اور اس کی عزت بھی خاک میں ملا دی۔شکست کو دلیری سے تسلیم کیا جاتا ہے، ن لیگ والوں کی کوئی عزت نہیں،دلیر بنو شکست کو تسلیم کرو۔ ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حلقوں میں اتنے کام کروائیں گے کہ ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا۔ ہزاروں نوکریاں دے رہے ہیں۔ احساس پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد ناقابل تسخیر ہے اور انشاء اللہ ناقابل تسخیر رہے گا اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر پنجاب کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…