پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جمائما خان سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکرگزار

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانوی فلمسازو پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کاشکریہ اداکیاہے ۔جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹوکے ساتھ دلکش تصویر شیئرکی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پرفاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرنے والی جمائما نے لکھا کہ، پاکستانی نیوزچینلز شایدآگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔جمائما نے مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئرکیا۔اس ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پرسراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…