جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ماسٹر بولر وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی’ سچن ٹنڈولکر نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی۔

پاکستانی لیجنڈ پیسر کی سوانح عمری میں اپنی تحریر میں سابق عظیم بھارتی بیٹر نے لکھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم مگر اصل میں یہ بیٹ اور بال کی جنگ ہوتی ہے،وسیم اکرم حریفوں کے لئے چیلنج ثابت ہوتے تھے،اس معیار کے بولر کے مقابل کھیلتے ہوئے بیٹر کو بھی بہت کچھ سیکھنے اور اپنا کھیل بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے، یہ تجربہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ وسیم اکرم ایک ماسٹر تھے جن کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی، زیادہ تر بولرز کے برعکس سابق پیسر کا رن اپ نیچرل تھا،ان کو قدم گننے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی،وہ کسی بھی اسٹارٹ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے موثر ہوتے، میں نے جب پہلی بار ان کا سامنا کیا تو بالکل ہی نیا اور منفرد تجربہ ہوا،ان کیخلاف کھیلا گیا ہر میچ مجھے یاد ہے،میدان میں زبردست جنگ ہوتی رہی مگر ہم باہر ہمیشہ ہی بہترین دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…