اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سے اپنے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالرز قرض ادائیگی مؤخر کرنے کی درخواست کرے گا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف دورہ عرب امارات کے دوران یو اے ای کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی د ینگے اور سرمایہ کاری کی دعوت بھی د ینگے ۔ ذرائع کے مطابق عرب امارات نے عمران خان کے دور میں پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دیئے تھے، جو پاکستان کو مارچ میں واپس کرنے ہیں، پاکستان نے مشکل و خراب معاشی حالات کے سبب عرب امارات سے 2 ارب ڈالرز قرض واپسی مؤخر کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔