جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

گیس 74 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری، صارفین پر 300 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط چوہتر اعشاریہ چار دو فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی، سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کا اوسط ٹیرف 469روپےجبکہ اسلام آباد،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے گیس کا ٹیرف406 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔

من و عن اضافے کا گیس صارفین پر تین سو ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 1294 روپے اور سوئی سدرن نے 663 روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی تھی،اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا،گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی،اگر حکومت نے 40 دن کے اندر نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو اوگرا کی جانب سے منظور کردہ قیمتیں ازخود لاگو ہوجائیں گی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سلیب ختم کرنے کی سفارش کی ہے جس سے غریب طبقے پر زیادہ بوجھ پڑے گا جبکہ امیروں کو نسبتا کم بار اٹھانا پڑے گا، سی این جی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ایک طرف گیس سیکٹر کا تیزی سے بڑھتا ہوا سرکلر ڈیٹ اور دوسری طرف آئی ایم ایف کی شرائط نے حکومت کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا تاہم دیکھنا یہ ہے وفاقی حکومت کب اور کتنی گیس مہنگی کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…