ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بی جے پی سرکار پر تنقید کرنیوالے نجی ٹی وی کو مودی کے دوست نے ہی خرید لیا

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)مودی حکومت پر کھل کر تنقید کرنے والے بھارت کے معروف صحافی رویش کمار نے اپنے آرٹیکل میں انکشاف کیا ہے کہ نیو دہلی ٹیلی ویثرن نیٹ ورک (این ڈی ٹی وی)کو دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی نے خرید لیا ہے۔الجزیرہ کیلئے لکھے گئے

آرٹیکل میں بھارتی صحافی رویش کمار نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف مضبوط آواز سمجھے جانے والے نیوز چینل کو خرید کر آزادی صحافت اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ۔انہوں نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کی دولت میں اضافہ سال 2014 کے بعد سے ہوا یعنی نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد جبکہ وہ انکے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ گوتم اڈانی کی دولت 2014 میں 7 ارب ڈالر سے 110 ارب ڈالر تک جاپہنچی۔رویشن نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ گوتم اڈانی کے ذریعے مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کی آخری بڑی آزاد آواز پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جس سرمایہ دار کی کامیابی حکومتی کنٹریکٹس کے مرہون منت ہوں، وہ حکومت پر کیسے تنقید کرے گا؟۔ انہوں نے بھارت میں گودی میڈیا یعنی مودی کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کیلئے اصطلاح اپنائی تھی جو بہت مقبول ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…