منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کا خطاب ’’روندی یاروں نوں لے لے ناں بھراواں دا‘‘کے مترادف ہے ، رانا ثناء اللہ کی شدید تنقید

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا خطاب ’’روندی یاروں نوں لے لے ناں بھراواں دا‘‘کے مترادف ہے ،عمران خان چار سال جو جرائم خود کرتا رہا ہے، اب دوسروں کے نام لے لے کر ان کو دوہرا رہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 10 اپریل 2022 وہ فیصلہ کن مرحلہ تھا جب آئین کی طاقت سے ملکی تباہی کا عمل روک دیاگیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک آج بحران میں ہے تو اس کا ذمہ دار فارن ایجنٹ عمران خان ہے،عمران خان کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک معاشی تباہی اور ڈیفالٹ کے بحران کا شکار ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بائیس سال سے تیاری کرکے بھی فیل ہوتا رہا ہے ،یہ وہ نالائق ہے جو ایگزامینر کو ساتھ ملا کر بھی فیل ہوگیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا انقلاب گھڑیاں چوری کرنا اور قومی مفادات بیچنا ہے ،عمران خان کے ’’انقلابی اقدامات‘‘آڈیوز میں قوم نے سن لئے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے منہ میں خاک، پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ سے بچایا ہے،عمران خان پرویز الٰہی سے ہر روز بے عزت ہونے کا غصہ کسی اور پر نکالتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…