منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد کیلئے بھارتی اور بنگلہ دیشی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)غیر ملکی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے ٹیم کو یقینی شکست سے بچانے والے سرفراز احمد کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنز بناتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم

نے سرفراز احمد کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ بھائی! آپ کو پھر سے ایکشن میں اور رنز بناتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔مشفق الرحیم نے سرفراز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔بھارت کے اسپن بولر روی چندرن ایشون نے بھی سرفراز احمد کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا ۔روی چندرن ایشون نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات دیکھے، سرفراز احمد نے واقعی قابلِ ذکر اور بہترین بیٹنگ کر کے سنچری اسکور کی۔سرفراز احمد نے بھارتی کھلاڑی کے پیغام کو ری ٹوئٹ کیا ہے جبکہ بنگلا دیشی پلیئر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھائی! شکریہ۔یاد رہے کہ سرفراز احمد نے قومی ٹیم میں واپس آنے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچوں میں لگاتار 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…