ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چودھری شجاعت حسین کا بڑا اعلان

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

اورمولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو کی گئی ۔ عبد الغفور حیدر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھا ئوکا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، عام انتخابات دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔انہوںنے کہا کہ آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا ء مہنگی ہونے پر ایکشن لیں۔انہوںنے کہا کہ تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے اکٹھے ہو کر ملکی مسائل حل کریں تمام سیاستدان اکٹھے ہوکر صرف ایک ایجنڈے مہنگائی کو ختم کرنے پر کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…