جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

نائب کپتان شان مسعود ون ڈے سیریز کھیلیں گے یا نہیں ، بابر اعظم نے کلیئر کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ شان مسعود ٹیم کے نائب کپتان ہیں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی وائٹ بال کی کاکردگی اچھی چلی آرہی ہے،

کوشش ہوگی کہ ون ڈے میچز میں جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔بابراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم نے وائٹ بال کے گزشتہ میچز زیادہ تر جیتے ہیں،کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی جلدی سوئچ کریں اور جو مثبت کرکٹ کھیلتے چلے آرہے ہیں وہ برقرار رکھیں۔بابر اعظم نے کہا کہ کچھ پرانے کھلاڑی واپس آئے ہیں کچھ نئے چہرے سامنے آئے ہیں، یہ نیا سال ہے نئی سیریز ہے کوشش ہوگی نئے سال میں نئی سیریز کا آغاز اچھے انداز میں کریں، جو نئے کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں انہیں موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شان مسعود ٹیم کے نائب کپتان ہیں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، ابھی میٹنگ ہونا باقی ہے اور میں نے پچ بھی نہیں دیکھی ہے،کسی کھلاڑی پر انفرادی طور پر بات نہیں کرسکتا، جو بہترین کھلاڑی دستیاب ہوں گے وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے ، ہماری اولین ترجیح ون ڈے سیریز جیتنا ہے۔غیر ملکی لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے حوالے سے کیے گئے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ این او سی کھلاڑی کا حق ہے اگر وہ نہیں کھیل رہا تواس کھلاڑی کو لیگ جاکر کھیلنی چاہیے۔سرفراز احمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ اْنہیں کوئی پچھتاوا نہیں کہ وہ چار سال کیوں نہیں کھیلے، سرفراز احمد نے چار سال انتظار کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور اپنی باری کا انتظار کیا اور جب موقع ملا تو اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔بابر اعظم نے کہا کہ سلیکٹر اور کپتان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، وہ اپنا پلان سلیکشن کمیٹی کو پاس آن کرتے ہیں، ہم ایک پیج پر ہیں اور ہم نے ان کو ان پٹ دیا ہے، کرکٹ بہت زیادہ ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر فارمیٹ کا مختلف کمبینیشن ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…