جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان آرمی کے بریگیڈئیر رضوان کس طرح غیر ملکی جاسوس بنے؟ اسد علی طورکاتہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی اسد علی طور نے اپنے حالیہ وی لاگ میں بتایا ہے کہ پاکستان آرمی کے بریگیڈئیرراجہ رضوان کس طرح غیر ملکی ایجنسیوں کا آلہ کار بن کر اپنے ملک کی جاسوسی کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ رضوان جب میجر تھے تو وہ کورس کرنے کے لیے سٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ گئے تھے، وہاں پر امریکہ سے بھی کچھ لوگ کورس پر آئے ہوئے تھے۔

راجہ رضوان کی امریکی آفیسراوراس کی بیوی سے دوستی ہوگئی، امریکی آفیسرکی اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی میں تعنیاتی تھی، راجہ رضوان ان کی دعوت پر ان سے ملنے چلے گئے، اس کے بعد ان کے مابین ملاقاتوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔اسد علی طورنے بتایا کہ ایک دن راجہ رضوان اس امریکی دوست سے ملنے گئے تو امریکی آفیسر نے رضوان کو کہا کہ مجھے کام کے سلسلے میں کہیں جانا ہے، آپ بیٹھیں اور میری بیوی کوکمپنی دیں، وہ عورت اس امریکی کی بیوی نہیں بلکہ سی آئی اے کی ایجنٹ تھی، وہ راجہ رضوان کو ہنی ٹریپ کرنے کے کام پر مامور تھی۔ راجہ رضوان اور اس امریکی خاتون کے مابین جسمانی تعلق قائم ہو گیا، ان کی ویڈیوبنا لی گئی، راجہ رضوان کو بلیک میل کیا گیا اورامریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کیے پیسے بھی آفر کیے گئے، راجہ رضوان اس آفر پر راضی ہو گئے۔ راجہ رضوان کو ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی کے ساتھ امریکہ میں رہاش پذیر کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی۔راجہ رضوان اس کے بعد 9 سال تک امریکہ کے لیے جاسوسی کرتے رہے۔

اب وہ پاک فوج میں بریگیڈئرکے عہدے پر پہنچ چکے تھے۔ ایک دن انہوں نے امریکی دوستوں سے رابطہ کر کے ملنے پراصرار کیا، جس پران کے دوستوں نے ایک بلیک شیشوں والی گارڑی بھیجی ، جس میں بیٹھ کر وہ امریکی سفارت خانے میں چلے گئے، انہوں نے امریکی دوستوں کو اپنی فیملی کے لیے امریکی شہریت کا بندوبست کرنے پر اصرارکیا۔

جب وہ امریکی دوستوں سے ملاقات کر کے نکلے توان کی گاڑی کے پیچھے انٹیلی جنس کا ایک اہلکارموٹرسائکل پر ان کے پیچھے تھا، وہ گاڑی اچانک موٹرسائیکل والے سے ٹکرا گئی، وہاں پر ان کی موٹرسائیکل سوار کے ساتھ تکرارہوگئی، جس پر راجہ رضوان جذباتی ہو گئے اور اس شخص کو برا بھلا کہا، ان کے پیچھے آنے والے اہلکارنے یہ واقعہ دیکھنے کے بعد اپنے ہیڈکوارٹر فون کر کے ساری تفصیل بتا دی۔

اس فون کال کے بعد ملٹری انٹیلی جنس متحرک ہو گئی، راجہ رضوان جب اپنی گاڑی کے پاس پہنچے تو وہاں پر انٹیلی جنس کے لوگ موجود تھے، راجہ رضوان تفتیش کے ابتدائی مراحل میں ہی مان گئے کہ ان کا امریکی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ اور تعلق ہے۔ اس کے بعد ان کے گھر پر ریڈ کیا گیا، ان کے گھر سے ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا، جس کے زریعے سے وہ امریکیوں سے رابطہ کرتے تھے، اس سے پہلے کہ ملٹری کے اہلکاراس لیپ ٹاپ سے کوئی ڈیٹا حاصل کرتے امریکی اہلکار آن لائن طریقے سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔راجہ رضوان کے اوپرجرم ثابت ہو گیا تھا، ملٹری کورٹ نے ان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، اب راجہ رضوان نے اپنی سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…